منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’محمد نواز کلب لیول کا کرکٹر بھی نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل جنوبی افریقہ کیخلاف شکست کے بعد محمد نواز پر برس پڑے۔

گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری اوور محمد نواز کو دیا جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر کے تین اوورز باقی تھے، نواز کو چوکا لگا کر پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔

- Advertisement -

سابق کرکٹرز کی جانب سے محمد نواز کو آخری اوور دینے پر بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سابق اوپنر و چیف سلیکٹر عامر سہیل نے کہا کہ محمد نواز کے بارے میں جب جب بات ہوتی تھی کہ اس کو کھلانا ہے میں قائل نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ دو دفعہ آج کے میچ سے پہلے یہ بیٹنگ کررہے تھے کافی زیادہ گیندیں باقی تھیں یہ آؤٹ ہوکے چلے گئے، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف بھی ایسا ہی ہوا۔

عامر سہیل نے کہا کہ کل جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں 46ویں اوور میں نواز آؤٹ ہوئے، چوبیس گیندیں باقی تھیں اگر انہوں نے 15 رنز بھی کیے ہوتے تو میچ میں فرق نظر آتا۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کی بولنگ دیکھیں تو وہ کلب لیول کا کرکٹر بھی نہیں ہے آپ کو پاکستان سے کھلا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں