لاہور: گال ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران قومی ٹیم کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عامر سہیل نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کیلئے تنقیدی رائے کا اظہار کیا۔
گال تیسٹ کے تیسرے روز جب نسیم شاہ نے وکٹ کو گرنے سے روک رکھا تھا اور ٹیم کو حسارے سے نکالنے کیلئے سعود شکیل کا ساتھ دے رہے تھے تو اس دوران کمینٹیٹر رمیز راجہ نے نسیم کی بلے بازی کی صلاحیتوں پر تبصرہ کیا۔
ٹیسٹ میچ کے دوران کمنٹری کے وقت رمیزراجا نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم کو بیٹنگ میں اعصاب مضبوط کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں پیش نہیں آیا۔
https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1681254759989395456?s=20
جس پر باکس میں موجود عامر سہیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر وہ دماغ کے مسلز بھی مضبوط کرلیں تو وہ بہتر کرکٹر اور بولر بن سکتے ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کھیلی جانے والی سیریز میں عامر سہیل نے نسیم شاہ کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران عامر سہیل نے نسیم کے باؤلنگ ایکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے دوبارہ اپنے ایکشن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔