پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سرفرازاحمد سے متعلق عامرسہیل کا بیان قابل مذمت ہے، شہریارخان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ عامر سہیل کا سرفراز احمد سے متعلق بیان انتہائی قابل مذمت ہے، اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، پی سی بی نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہر یار خان کا کہنا تھا کہ عامرسہیل کے بیان کو کس طرح نشر کیا گیا؟ اس حوالے سے ہم نے پیمرا سے رابطہ کرلیا ہے، ان کے منفی بیان سے بھارتی میڈیا کو شہ ملی۔ بھارت نے فائنل سے پاکستانی ٹیم اور اس کے کپتان کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز کیا ہوا ہے۔

چیئرمین پی سی بی شہریارخان کاکہنا ہے کہ عامر سہیل کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس سے ٹیم کا مورال گرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر سہیل پہلے بھی بورڈ کے خلاف بیان دیتے رہے ہیں لیکن اس بار انہوں نے ساری حدیں پار کردیں۔

انہوں نے اپنی انا کی خاطر ملک کے وقار کو بھی نقصان پہنچایا۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان جیت رہا ہے، پوری قوم ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے اورعامر سہیل نے ایسے موقع پر نامناسب بیان دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی چینل کے پروگرام میں چمپیئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی سری لنکا سے فتح کے حوالے سے عامر سہیل نے سرفرازاحمد کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جیت میں سرفراز احمد کا کمال نہیں،یہ مخصوص ایجنڈا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں