اشتہار

عامر ذوالفقار خان نئے آئی جی پنجاب تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فیصل شاہکار کے عہدہ چھوڑنے کے بعد عامر ذوالفقار خان کو انسپکٹر جنرل پنجاب (آئی جی) تعینات کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 21 کے آفیسر عامر ذوالفقار خان کی آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

عامر ذوالفقار خان ڈپٹی ڈی جی اینٹی نارکو ٹکس فورس فرائض سر انجام دے رہے تھے جبکہ اس سے قبل وہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب لاہور کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ آج فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکریٹری سروسز کو ارسال کی گئی۔

بعد ازاں غلام رسول زاہد کو قائم مقام آئی جی پنجاب کا چارج سونپ گیا تھا۔ وہ پہلے ہی ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب تعینات ہیں۔

غلام رسول زاہد کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19ویں کامن سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں