منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

کبھی نہیں چاہوں گی میری بیٹیاں انڈسٹری میں آئیں، آمنہ ملک

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ ملک کا کہنا ہے کہ میں کبھی نہیں چاہوں گی کہ میری بیٹیاں انڈسٹری میں آئیں۔

اداکارہ آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی انڈسٹری میں گزاری ہے ابھی اور بھی گزاروں گی لیکن نہیں چاہوں گی کہ بیٹیاں اس شعبے سے وابستہ ہوں۔

میزبان نے وجہ پوچھی تو آمنہ ملک نے کہا کہ ہمارے ہاں راتوں رات اداکار نہیں بنا جاتا اس میں جدوجہد شامل ہوتی ہے جس میں بہت سی چیزیں ہوتی ہیں جس طرح بات کی جاتی ہے کبھی نہیں چاہوں گی کہ میری بیٹی سے اس طرح بات کی جائے یا اُسے اس نظر سے دیکھا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کا نام نہیں لوں گی لیکن ایسے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں ہم کراچی آرہے ہیں آپ آج کیا کررہی ہیں کافی پینے چلیں جنہیں میں انکار کردیتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ موجودہ دور میں لڑکے اور لڑکیاں اپنے شریک حیات میں مکمل پرفیکشن کی تلاش کرتے ہیں، جو کہ غیر حقیقت پسندانہ خواہش ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زندگی میں انسان کو ہر چیز نہیں مل سکتی۔

آمنہ ملک نے لڑکوں کی ماؤں کی غیر ضروری فرمائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بہو پتلی، لمبی اور گوری ہو، مگر کسی ایک انسان میں یہ تمام خصوصیات نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر لڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو کیا اسے چھوڑ دیا جائے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں کی مائیں جب ایسی لڑکیوں کے رشتے کے لیے جاتی ہیں جو بیرونِ ملک سے تعلیم یافتہ ہوں، تو غیر مناسب سوالات کرتی ہیں، جیسے کہ کیا بیرونِ ملک تعلیم کے دوران آپ کا کسی لڑکے سے تعلق رہا ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں