تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

لوک سبھا انتخابات:‌ عام آدمی پارٹی کا بی جے پی کے خلاف خواجہ سرا کو میدان میں لانے کا اعلان

نئی دہلی: بھارت کی عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا کے انتخابات میں مودی سرکار کی تنظیم کے خلاف خواجہ سرا امیدوار کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کی پہلی خواجہ سرا امیدوار الٰہ باد کی نشست سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے انتخابات میں ولمیکی کامیاب ہو کر لوک سبھا اسمبلی میں خواجہ سرا کمیونٹی کی پہلی رکن بننے کا اعزاز بھی حاصل کریں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی خواجہ سرا برادری کی رکن بھوانی ناتھ ولمی کی لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے پریا گراج ( ماضی کے الہٰ آباد شہر) سے امیدوار ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کانگریس میں شمولیت پر بی جے پی کا پروپیگنڈا، بھارتی اداکارہ کو پاکستانی قرار دے دیا

عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سنجے سنگھ نے ولمیکی کو پارٹی ٹکٹ دینے کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے خواجہ سرا برادری کے خلاف تین برس قبل ایک توہین آمیز بل متعارف کراکر انھیں رسوا کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ بھارت کے آئندہ لوک سبھا الیکشن اپریل کی 11تاریخ سے شروع ہوکر 19 مئی 2019کو اختتام پذیرہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔

لوک سبھا کے انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں بھارت کی سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں، کانگریس جماعت نے اس بار سیاسی میدان میں نیا چہرہ ’پریانکا گاندھی‘ کی صورت میں متعارف کرایا جنہوں نے اب تک کامیاب سیاسی شو کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کے لیے مشکلات، بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار وں کی بھی مختلف جماعتوں میں شمولیت کا امکان ہے، کانگریس کے رہنما نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان لوک سبھا کے انتخابات میں اُن کا بھرپور ساتھ دیں گے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ کسی نشست پر کانگریس کے امیدوار ہوں۔

Comments

- Advertisement -