اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں عبدالباری اہلیہ کشف کی حمایت میں گھر والوں کے سامنے ڈٹ گئے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ عبدالباری اہلیہ کشف کی حمایت میں گھر والوں کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں اور ان پر لگائے گئے الزام کو مسترد کردیتے ہیں۔
عبدالباری والد اور بہنوں سے کہتے ہیں کہ میں کشف کو جانتا ہوں وہ جھوٹ نہیں بولتی اور یہ بھی معلوم ہے کہ اس پر کس نے الزام لگایا ہے۔
تاہم ابا جی عبدالباری سے ناراض ہیں جس کے بعد اہلیہ کی حمایت کرنے کے بعد عبدالباری اس سوچ میں گم ہیں کہ انہوں نے والد کو ناراض کردیا ہے۔
آپا شمیم‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر شام 7 بجے دیکھیں۔