جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ڈاکٹر باجی کو جعلی ڈگری پر پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں ڈاکٹر باجی کو جعلی ڈگری پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آپا شمیم‘ میں اداکار فہد شیخ (عبدالباری)، زوہا توقیر (کشف)، راحت غنی (سائرہ)، فائزہ حسن (شمیم باجی)، سلیم شیخ، نوین نقوی، سجاد پال، صباحت بخاری، ماہم عامر، احمد رندھاوا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’آپا شمیم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ڈاکٹر کی کمپلین کے بعد ڈاکٹر باجی (شمیم) کو پولیس نے جعلی ڈگری پر کلینک چلانے پر گرفتار کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسپکٹر وارنٹ گرفتاری لے کر شمیم کلینک پہنچے اور لیڈی اہلکار نے انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

آج کی قسط میں دکھایا گیا کہ وکیل جن کی والدہ کا علاج ڈاکٹر باجی نے کیا تھا انہوں نے ان کی ضمانت کروالی لیکن کلینک پولیس نے سیل کردیا گیا ہے۔

وکیل نے ڈاکٹر باجی کو تاکید کی کہ ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا لہٰذا وہ کیس ختم ہونے تک دوبارہ کلینک نہیں چلا سکیں گی۔

آپا شمیم میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط شام 7 بجے دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں