منگل, جون 17, 2025
اشتہار

عاقب جاوید کا بابر کے ٹی 20 کرکٹ میں‌ مستقبل پر دو ٹوک مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا بابر اعظم کے ٹی 20 کرکٹ میں مستقبل پر دوٹوک بیان آگیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے واضح کیا کہ بابر اعظم سمیت تمام کرکٹرز کے لیے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چہے وہ بابر ہو یا کوئی اور کھلاڑی ٹیم میں سب کے لیے جگہ ہے، اگر بابر یا کوئی اچھی کارکردگی دکھاتا ہے تو وہ اپنا مقام حاصل کرلے گا اور کوئی بھی کھلاڑی کارکردگی کے ذریعے آگے بڑھ سکتا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کھلاڑی خود جانتے ہیں کہ کونسا فارمیٹ ان کے لیے بہترین ہے اور انہیں آگے کن چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جانتے ہیں کہ وہ کس فارمیٹ میں فٹ ہوتے ہیں۔ ان کے لیے بہت سے چیلنجز ہیں اور انہیں ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ دور میں پاکستان کی اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے، عاقب نے کہا کہ وہ اس بار پاکستان کے امکانات کے بارے میں پراعتماد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو اس ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کے بہت اچھے امکانات ہیں۔ ہم پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں دیکھیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں