جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم میں کسی کو نہیں پتا اس کا کیا کردار ہے، عاقب جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کسی کو نہیں پتا اس کا کیا کردار ہے۔

پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ ’کچھ سمجھ نہیں آرہی اسپنر آتا ہے اسے مار پڑتی ہے فاسٹ بولر آتا ہے اس سے زیادہ مار کھاتا ہے اب تو سمجھ نہیں آرہی کس سے دس اوور پورے کروانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اس پیس کے ساتھ یارکر نہیں مار سکتے، شاہین آفریدی جس طرح کی بولنگ کرتے ہیں وہ یہاں اس لیے نہیں کرپارہے کہ ہوا کا عمل دخل نہیں ہے۔

- Advertisement -

عاقب جاوید نے کہا کہ ڈیتھ اوور تک تو باری آہی نہیں رہی ہے اس سے پہلے ہی ٹیم ہار جاتی ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بولرز کی پارٹنر شپ بھی نہی لگ رہی ہے ایک اسکور روکتا ہے تو دوسرا یارکر اور باؤنسر کرتا ہے یہ تو ایک ہی طرح سے آتے ہیں اور مار کھائے جاتے ہیں کسی کو سمجھ نہیں آرہی کہ کس کا کردار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو پانچ میں سے تین میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پاکستان کو افغانستان، بھارت اور آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ نیدرلیندز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا میچ جمعہ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں