اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل نہ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلنا ہی سب کچھ ہے، ابھی ٹیم کے ساتھ دورے پر جو کھلاڑی جارہے ہیں آگے بھی پہلے انہیں ہی موقع ملے گا۔

ایرون فنچ نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ کئی کرکٹرز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا، ٹیم میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی تو ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر انہیں نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مارکوس اسٹونس، کین رچرڈسن اور جے رچرڈسن دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے دستبردار ہوئے تھے جبکہ اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں