لاہور : آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف نے وکیل نے عدالت سے کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہونگے، شہباز شریف نے بھائی کے علاج کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے کہا کہ شہباز شریف پاکستان آکر دوبارہ ٹرائل میں پیش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، شہباز شریف نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے لے جانے میں پٹیشنر تھے۔
وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور اسی میڈیکل رپورٹ پر لاہور ہائی کورٹ سے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس نارمل ہوں گے تو وہ سفر کرسکیں گے، نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لندن سے بھیجی گئی ہے جو ہائی کورٹ میں ہے۔