جمعرات, جنوری 30, 2025
اشتہار

شائقین کیلیے خوشخبری! ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں واپسی

اشتہار

حیرت انگیز

لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور اب وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

اے بی ڈی ویلیئرز بلاشبہ کرکٹ کھیلنے والے سب سے مشہور اور افسانوی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار نے نومبر 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ پر اپنے ماہرانہ رائے آزادنہ طور پر دیتے آرہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک کرکٹ شو کی کامیابی سے میزبانی بھی کرتے ہیں۔

اب شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ڈی ویلیئرز میدان میں واپس آنے والے ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈی ویلیئرز باضابطہ طور پر کرکٹ ایکشن میں واپسی کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کے آئندہ دوسرے ایڈیشن میں گیم چینجرز جنوبی افریقہ کے کپتان ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی ٹیمیں شامل ہوں گی جو ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹڈ کرکٹرز پر مشتمل ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں