جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

اے بی ڈی ویلیئرز کا سیمی فائنل سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے نام کھلا خط

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقی لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل اپنے ملک کے پلیئرز کے نام کھلا خط لکھا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسٹری 360 کی عرفیت سے مشہور ڈی ویلیئرز نے ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے لکھا کہ ’پروٹیز کے نام کھلا خط‘ اس تحریر کے ساتھ ہی آگے انھوں نے ورلڈکپ ٹرافی کی بھی ایموجی لگائی۔

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقی پلیئرز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے ملک میں لانے کی فرمائش کی ہے تاہم اس کے لیے انھوں نے دلچپس انداز اپنایا۔

- Advertisement -

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اے بی ڈی ویلیئرز نے پروٹیز پلیئز کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا اور لکھا کہ ’لڑکوں ٹرافی گھر لانی ہے‘۔

ہزاروں کی تعداد میں مداح اے ڈی ویلیئرز کی جانب سے لکھے گئے اس خط کو اپنی پسندیدگی کی سند سے نواز رہے ہیں اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بڑے ایونٹس میں چوکرز کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کی رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کارکردگی شاندار رہی اور پروٹیز نے میگا ایونٹ کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

اس ایونٹ میں جنوبی افریقہ نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور 2014 کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی ہے، سیمی فائنل میں اس کا سامنا افغانستان کی ٹیم سے ہوگا۔

جنوبی افریقہ اس بار مسلسل سات میچز جیت کر ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچی ہے اور یہ کسی بھی ورلڈ کپ ایڈیشن میں مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں