اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

عباسی اسپتال کے ڈاکٹرز کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو کروناوائرس کےشبےمیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ، ڈاکٹروں کےاسکریننگ کےبعدمزیدٹیسٹ کیےجانے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کرونا وائرس کے شبے میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کردیا گیا، مشتبہ متاثرہ 10ڈاکٹروں میں آرایم او، پی جی اور ہاؤس آفیسر شامل ہیں۔

عباسی اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کواسکریننگ کے لیے ریفر کر دیا ہے ، اسکریننگ کےبعدمزیدٹیسٹ کیےجانے کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جاں بحق

یاد رہے کراچی میں کروناوائرس سے پہلا مریض انتقال کرگیا تھا ، وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نےستترسال کے مریض کی کرونا سےموت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کراچی میں کورونا وائرس کےترانوے کیس رپورٹ ہوئےہیں جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے دومریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 458 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں