بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد : پانچ سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، لاش ویرانے میں پھینک دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : سفاک ملزمان نے حیوانیت کی انتہا کردی، پانچ سال کی بچی کو اغواء کے بعد جنسی زیادتی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور بعد ازاں قتل کرکے لاش ویران علاقے میں پھینک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے حویلیاں تھانے کی حدود میں پانچ سالہ فریال کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا، فریال گزشتہ روز دن ڈھائی بجے گھر سے غائب ہوئی تھی جس کی رپورٹ اہل خانہ کی جانب سے تھانہ حویلیاں میں درج کرائی گئی۔

پولیس نے ڈی ایس پی حویلیاں کیڈٹ اعجاز کی نگرانی میں سرچ آپریشن شروع کیا اور دوسرے دن صبح نو بجے پانچ سالہ فریال گاؤں سے دور ویرانے سے مردہ حالت میں پائی گئی۔

مغوی بچی کے مرنے کی اطلاع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ڈی ایس پی فوری طور پر حویلیاں ہسپتال پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کرایا۔

ڈاکٹرز کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق معصوم سفاک درندوں نے فریال کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسے نیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے شدید سردی میں پھینک دیا گیا جس سے بچی ہلاک ہو گئی۔

حویلیاں پولیس نے اس کرب ناک واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا، بعد ازاں مقتولہ کمسن فریال کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِخاک کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں