ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد : تیزرفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق،11افراد زخمی ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : پبلک پارک میں تیز رفتار جھولا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے، انتظامیہ نے حادثے کے بعد پارک سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے پبلک پارک میں تیز رفتار جھولا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں نے بتایا کہ جھولا رفتار تیز ہونے سے بے قابو ہو گیا تھا، جھولے میں دس کے قریب خواتین، مرد اور بچے سوار تھے، حادثہ کے بعد جائے وقوعہ پر چیخ و پکار مچ گئی، خوشیوں کی آوازیں، چیخوں اور کراہوں میں بدل گئیں۔

حادثے میں زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس اور بےنظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسٹیشن کما نڈر بریگیڈئیر فیصل اور ایگزیکٹو آفیسر زوفشاں منظور نے موقع پر پہنچ کر پارک کو سیل کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں