ایبٹ آباد: عنبرین قتل کیس کی سماعت کل سےایبٹ آبادکی انسداد دہشتگردی عدالت میں شروع ہورہی ہے،کیس کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویزخٹک کو ارسال کر دی.
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں قتل کے بعد جلائی جانے والی طالبہ عنبرین کے کیس کی سماعت کل انسداددہشت گردی کی عدالت میں ہو گی،جس میں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا.
اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصرعدالت میں پیش ہو کر کیس میں مدعی بننے کی استدعا کر یں گے.
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویزخٹک کی جانب سےعنبرین قتل کیس کانوٹس لیاتھا،آئی جی خیبر پختونخواسے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی.
پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزیر اعظم سیکر ٹریٹ اور وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ ہاؤس کو ارسال کر دی ہے.
یاد رہے کہ ایبٹ آباد میں گذشتہ ماہ عنبرین کوگاڑی میں باندھ کر زندہ جلا دیا گیا تھا،ملزمان نے قریب کھڑی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگادی تھی.
واضح رہے کہ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل غیر اسلامی بلکہ غیر انسانی بھی ہے،جبکہ وزیر اعلی خیبر پختو نخواہ کے نوٹس کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں تھیں.