پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام نے بے روزگار نوجوان کی زندگی بدل ڈالی، ڈالرز میں کمائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایبٹ آباد کا بےروزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سےڈالرزکمانےلگا، محمد رمضان نے وزیراعظم، کامیاب جوان کی ٹیم اور نیوٹیک کا شکریہ اداکیا۔

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کےذریعےنوجوانوں کی مالی اورتکنیکی معاونت جاری ہے ، ایبٹ آباد کا بےروزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سےڈالرزکمانےلگا، محمدرمضان نےچند ماہ کی تربیت کےبعدآن لائن ویب سائٹ اپنااسٹورکھول لیا۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارنے محمدرمضان کی کہانی ٹویٹر پرشیئرکر دی ، محمدرمضان نےویب ڈویلپمنٹ کی تربیت کیلئےنیوٹیک اورحکومتی تعاون حاصل کیا۔

محمد رمضان نے بتایا کہ بغیرکسی فیس یامعاوضےکےویب ڈیویلپمنٹ کےکورسزمکمل کیے، آج دنیا کے بڑےآن لائن اسٹور شاپی فائی پر اسٹور کا مالک ہوں، وزیراعظم کےنوجوانوں کیلئےاقدامات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم،کامیاب جوان کی ٹیم اورنیوٹیک کاشکرگزار ہوں۔

عثمان ڈار نے محمدرمضان کو کامیاب بزنس شروع کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا حکومت نوجوانوں کوپاؤں پر کھڑاکرنےکیلئےاقدامات کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کےتاریخی اقدامات نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہےہیں، پہلی بارکسی حکومت نےاپنےنوجوانوں پرسرمایہ کاری کاسوچاہے، نوجوانوں سےدرخواست ہے بہتر مستقبل کیلئےحکومتی اقدامات سےفائدہ اٹھائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں