ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد میں خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد میں خاتون کو گاڑی میں باندھ کر زندہ جلا دیا گیا، ملزمان نے قریب کھڑی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں خاتون کوگاڑی کے اندر باندھ کر زندہ جلا دیاگیا، تھانہ ڈونگہ گلی کی حدود میں مکول کےعلاقےمیں لوگوں نے گاڑی میں لاش دیکھ کرپولیس کواطلاع دی .

پولیس کے مطابق گزشتہ رات چند افراد نے نامعلوم خاتون کو گاڑی میں باندھ کر خاتون کوزندہ جلا دیا تھا، بعدازاں ملزمان نے قریب کھڑی تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی تھی.

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے جرم چھپانے کیلئے گاڑیوں کو آگ لگائی تاکہ اسے حادثاتی واقعہ قرار دیا جائے، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بے نظیر شہید اسپتال منتقل کر دیا،.

پولیس نے نامعلو افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کرکےنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں