اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آج کراچی سے دنیا کے پہلی ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا آج کراچی سے دنیا کے پہلی ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا، پہلی تحریک ہے جو کرپشن کوتحفظ دینے کیلئے شروع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا آج کراچی سے دنیا کے پہلے ابو بچاؤ ٹرین مارچ کا آغاز ہوا ہے، پہلی تحریک ہےجو کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے شروع کی جارہی ہے۔

یاد رہے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا اور کاروان بھٹو لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگئے، کراچی کے کینٹ اسٹیشن پہنچنے پر جیالوں نے بلاول بھٹو زرداری کا شانداراستقبال کیا، کارکنوں کی بڑی تعداد ٹرین میں بلاول کےساتھ موجود ہے۔

کارکنوں سےخطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین مارچ ہے نہ احتجاجی ریلی ہے،ابھی سےعمران خان کی چیخیں نکل گئی ہیں،جب ٹرین مارچ کریں گے تو لگ پتہ جائے گا،کارکنوں کا شکریہ کہ استقبال کرنےآئے، چار اپریل کو بھٹو کی برسی ہے، اس کےلئےٹرین کا سفر کر رہا ہوں، کارکن ماضی کی طرح اس برسی میں بھرپور شرکت کریں۔

مزید پڑھیں : جوالیکشن میں دھاندلی سےحاصل نہیں کرسکےنیب کے ذریعے حاصل کرناچاہتے ہیں، بلاول

ان کا کہنا تھا چالیس برس پہلےانہوں نےشہید بھٹو کو تختہ دارپرلٹکایا، بھٹو نے شہادت قبول کی لیکن آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ بھٹو قائد عوام تھے۔

خیال رہے ٹرین مارچ کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی سے اندرون سندھ روانہ ہوگا، ٹھٹھہ، جامشورو اورحیدرآباد اسٹیشنوں پر بڑے اجتماعات ہوں گے، رات آٹھ بجے قافلہ نواب شاہ پہنچے گا جہاں خطاب کے بعد قافلہ قیام کرے گا، جس کے بعد بدھ کی صبح دس بجے ٹرین مارچ کے شرکا براستہ سکھر اسٹیشن لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوں گے اور رات آٹھ بجے لاڑکانہ میں بلاول بھٹو اختتامی تقریر کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں