اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ڈاکوؤں کا مغوی ساگر کمار کی رہائی کے لئے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور: ڈاکوؤں نے مغوی ساگرکمار کے اہل خانہ سے پانچ کروڑ تاوان طلب کرلیا اور کہا رقم کا بندوبست نہیں کیا تو ساگر کمار کو قتل کرکے لاش پھینک دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کشمور میں مغوی ساگرکمار کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے تاوان طلب کرلیا ہے۔

ڈاکوؤں نے کہا کہ پولیس اور سرداروں کےآسرےپرنہ رہیں، پانچ کروڑ کا بندوبست کریں، رقم کا بندوبست نہیں کیا تو ساگر کمار کو قتل کرکے لاش پھینک دیں گے۔

ڈاکوؤں نے ساگر کمار کے اہلخانہ سے ایزی لوڈ بھی مانگا کہا ابھی اس نمبر پر پانچ سوکا ایزی لوڈ بھی بھیجیں۔

خیال رہے آج شام ایس ایس پی روحیل کھوسہ کی ساگر کمار کی بازیابی کیلئے دی گئی مہلت بھی ختم ہوجائیگی۔

یاد ہرے چند روز قبل کشمور سے اغوا ہونے والے ساگر کمار کے اہل خانہ اور ہندو کمیونٹی کے دیگر افراد پر مشتمل وفد نے نگراں وزیر داخلہ سندھ سے سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر آئی جی سندھ رفعت مختار اور ایس ایس پی ساؤتھ عمران بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کھ مغوی ساگر کمار کو بہت جلد بازیاب کرا لیا جائے گا، مغوی کی بحفاظت بازیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں