ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’سودی نظام کیخلاف اپیل واپس لینے کے فیصلے پر شکرگزار ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ سودی نظام کیخلاف دائر اپیل واپس لینے کے فیصلے پر شکرگزار ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک نےسودی نظام پر دائر اپیلوں کو واپس لے لیا ہے لیکن نجی بینکوں نے اپنی اپیلوں کو واپس نہیں لیا، کیا نجی بینک ریاست کے اندر ریاست ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ حکومت کو سودی نظام کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

سودی نظام کا خاتمہ؛ ’شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لے رہے ہیں‘

گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ سودی نظام سے متعلق وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لے لی جائیں گی۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھارہےہیں گورنراسٹیٹ بینک کیساتھ اس معاملے پر تفصیلی غورکیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ کےفیصلے کیخلاف حکومت اور نیشنل بینک اپیلیں واپس لےرہی ہے اس فیصلےمیں وزیراعظم کی اجازت اور گورنراسٹیٹ بینک کی مشاورت شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی معیشت کو تیزی سے سودی نظام سے پاک کرنے کیلئےاقدامات کریں وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لےلی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں