بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم بنانے کے لیے جدوجہد کریں گے، مولانا عبد الغفور حیدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایسی جدوجہد کریں گے کہ مولانا فضل الرحمان خود وزیراعظم بن جائیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تشخص کومسخ کیا جارہا ہے اور پاکستان کو سیکولراسٹیٹ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہے جسے ناکام بنائیں کیوں کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکولر اسٹیٹ بننے سے روکنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ آئندہ انتخابات میں تمام دینی جماعتیں مل کر حصہ لیں گے جس کے لیے جماعت اسلامی اور جے یوپی سے ملاقاتیں کریں گے جس سے مثبت نتائج نکل سکتے ہیں۔

مولانا عبد الغفور حیدری نے بتایا کہ اتحاد سے متعلق دینی جماعتوں نے بھی مثبت جواب دیا ہے جس کے بعد آئندہ
الیکشن میں حصہ لینے والی دینی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کریں گے اور امید ہے کہ مشترکہ پلیٹ فارم کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لیے عمران خان کا دھرنا مشکل وقت تھا اور ایسے کٹھن وقت میں ہم نے حکمران جماعت کا بھر پور ساتھ دیا اور اب بھی جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں