اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں وزارت صحت کے لیے7ارب24کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں 12نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائےگا جبکہ وزارت صحت کےلیے7ارب24کروڑکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کو3ارب82کروڑکےاضافی فنڈ اور قومی احتساب بیوروکےقانونی معاملات کےلیےفنڈ کی منظوری دی جائےگی جبکہ ہیلتھ کیئرورکرزکے لیے ایک اضافی تنخواہ بطور رسک الاونس دیے جانے کا امکان ہے۔
ای سی سی اجلاس میں اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات اہلکاروں کے لیے الاؤنس کی منظوری کاامکان ہے ، الاؤنس کی مد میں 16کروڑ81لاکھ کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کےلیے یوریا کی طلب پررپورٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ 2019- 20 میں گندم خریداری کےحوالے سےرپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے بنیادی نکات کاجائزہ لیاجائے گا اور بنگلادیش میں نیشنل بینک کے کیپیٹل میں اضافےکےلیے10.9ملین امریکی ڈالر کا امکان ہے۔