جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کرونا سے ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے، عبدالحفیظ شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرونا سے سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان ہوسکتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، لاک ڈاؤن سے بے روزگاری میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔

آئی کیپ کے زیر اہتمام معیشت بعد از کروناکے عنوان سے ہونے والے سینیمار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرونا سے پہلے معیشت کی تین فیصد کے حساب سے ترقی کی امید تھی کیونکہ ٹیکس وصولیاں اضافے کے بعد 16 فیصد تک پہنچ گئیں تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ امید تھی آخری سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں میں مزیداضافہ ہوگا مگر پھر کرونا وائرس آگیا جس کی وجہ سے برآمدات میں بہت زیادہ کمی ہوئی اور معیشت پر اس کے برے اثرات مرتب ہوئے۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے اپریل میں برآمدات میں چالیس فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ترسیلات زرمیں کمی کے ساتھ لاک ڈاؤن سے مزید بے روزگاری بڑھنے کا خطرہ ہے ۔ حکومت پرامید تھی کہ ٹیکس وصولیاں 47سے4800ارب کےلگ بھگ تک پہنچ جائیں گی۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اب اگر3900ارب کی ٹیکس وصولیاں بھی ہوئیں تو ہماری خوش قسمتی ہوگی، کروناسےمعیشت کوکتنانقصان ہوسکتاہےاس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں