تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پی ٹی آئی حکومت نے 2 سال میں پاکستان کی معیشت کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کیا اقدامات کئے؟

اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہم نے دو سال سختی کیساتھ حکومتی اخراجات کم کئے، فوج کے اخراجات کو منجمد کیا گیا، 5ہزار ارب کے ماضی کے قرض واپس کئے ہیں، بیرونی خسارے کو 20ارب سے کم کر کے 3ارب ڈالر پر لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آئی تو ملک میں بحران کی کیفیت تھی ، حکومت آئی تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا ، ہماری حکومت آئی تو 20ملین کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا ، ہماری پہلی کوشش تھی کہ ملک کو بحران سے نکالنا اور استحکام دلانا تھا۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے بڑے فیصلےکئےاورآئی ایم ایف سے تاریخی معاہدہ کیا، ہمارے دوست ممالک نے اس صورتحال میں ہماری مدد کی، ہماری حکومت نے 5ہزار ارب کے ماضی کے قرض واپس کئے ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نے دو سال سختی کیساتھ حکومتی اخراجات کم کئے ، کابینہ کی تنخواہ ، وزیراعظم آفس کے اخراجات کم کئے، تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا کہ اوپر کی سطح سےاخراجات کنٹرول کئے گئے ہوں، اس سال پاکستان نے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیکسز کے نظام بہتر کرنے کی کوشش کی کورونا وائرس کے باعث ملکی ریونیو میں اضافہ متاثر ہوا، حکومت نے معیشت کو پائیداربنیاد پر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کئے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ ماضی میں قرض لے لے کر ملک کو کمزور کر دیا گیا تھا،عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک نے مدد کی ، دنیا کے ساتھ تعلق بڑھائے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ، بیرونی خسارے کو 20ارب سے کم کر کے 3ارب ڈالر پر لایا گیا ، کابینہ کی تنخواہیں کم کی گئی، فوج کے اخراجات کو منجمد کیا گیا۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کے نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کی ، کرونا سے پہلے ٹیکس اہداف میں 17 فیصد اضافہ تھا ، کورونا کے دوران حکومت نے 1240ارب روپے کا پیکج دیا ، 250ارب روپے لوگوں کوبلا امتیاز دیئے گئے اور حکومتی امداد 10 کروڑ پاکستانیوں تک پہنچائی گئی۔

انھوں نے کہا کہ رواں ماہ ہماری ایکسپورٹ 6 فیصد، سیلز33 فیصد بڑھی، برواں ماہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 66 فیصدبڑھی ، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریمٹنس 2.8ارب ڈالر آئے، ہماری کھاد 22فیصد بڑھی، ٹریکٹرسیل 17،گاڑیوں کی سیل 4فیصدبڑھی۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بلوم برگ نےپاکستان اسٹاک مارکیٹ کو دنیا کی بہترین مارکیٹ میں شامل کیا، عمران خان کی حکومت نے پاکستان کے لوگوں پر پیسے خرچ کیے، ہم سب مل جائیں تو پاکستان کے لوگوں کی امیدوں پر پورااتریں گے۔

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے فنڈزدیئے گئے ، معاشی میدان میں کامیابیوں کومزید مستحکم کیاجائے گا۔

Comments

- Advertisement -