منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے، ہمیں اس کے لیے تیار ہونا ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے ، ہمیں اسکے لیے تیارہوناہوگا، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع مس نہیں کرناچاہیے، ہمیں دیکھناہوگااس تبدیلی سے کیسےفائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈینزاینڈڈائریکٹرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بحران سےنکل رہی ہے، سیمینار کا یہ مناسب وقت ہے، ہمیں بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔

مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سےاپنی ایکسپورٹ بڑھانےمیں ناکام رہا اور ایکسپورٹ بڑھاناموجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع مس نہیں کرناچاہیے، ہمیں دیکھناہوگااس تبدیلی سے کیسےفائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دیکھناہوگا40فیصد تعلیم یافتہ خواتین جاب کی طرف کیوں نہیں آتی؟ ہمیں بزنس اسکولز کو بڑھانا ہوگا، حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کواسکالرشپ دی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہےلیکن ہمیں اس کے لیے تیارہوناہوگا، بزنس اسکولز کو اس تبدیلی سے مقابلے کیلئے تیاررہناہوگا، دیکھنا ہوگا بزنس اسکول ایکسپورٹ کےاضافےکیلئےکیاکرداراداکرسکتےہیں۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ ایسے بزنس گریجویٹ تیارکریں جوحکومت کی استعدادکارمیں اضافےکاسبب بنیں، ہمیں معیاراورقومی مفادپرفوکس کرکےکام کرناہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں