اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر عبدالجباربھٹی کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر عبدالجبار بھٹی کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا، انعام کا اعلان وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کیا۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

 

یاد رہے رواں سال مئی میں پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی اور ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے تھے۔


مزید پڑھیں : پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی


عبدالجبار پاکستان میں براڈپیک،گشہ بروم ٹو،سپنگٹیک بھی سرکرچکے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل نذیر صابر،حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکے ہیں، نذیر صابر نے 2000 میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے فاتحین میں اپنا نام شامل کرایا تھا۔ وہ پاکستان کے پہلے کوہ پیما بنے تھے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہو۔

اس کے بعد حسن سدپارہ نے 2011 اور ثمینہ بیک نے 2013 میں ایورسٹ کی بلندترین چوٹی سر کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں