نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جن دوستوں نے ساتھ دیا ان کا شکرگزار ہوں ہم نے سب کو ساتھ لے کرچلناہے۔
وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد قدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے تقریریں بہت کیں اب کام کریں گے گزشتہ ادوار کی باتیں نہیں کروں گا وفاق کےتعاون کےبغیرمیں کوئٹہ شہرکوبھی بہترنہیں بناسکوں گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبےمیں بڑا ہے، کام کیلئےوفاق کاتعاون ضروری ہے وزارت اعلیٰ کامنصب بےوفاہےیہ کسی کانہیں ہوتا کوئٹہ:تحریک عدم اعتمادمیں ہمیں بہت کچھ سیکھنےکوملا۔
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلاول بھٹو ، آصف زرداری کامشکورہوں کہ تحریک میں تعاون کیا عمران خان سے ملاقات کر کے صوبے کیلئےمزیدبہتراقدامات کرائیں گے مجھےعوام کے مفادات کیلئے جیل جانا پڑے تو جاوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 15دن میں حکومتی پالیسی کااعلان کریں گے میں آج اعلان کرتاہوں کہ میرےلیےشاہراہیں بند نہ کی جائیں۔