منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

شین وارن کو عبدالقادر نے گگلی کیسے سکھائی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے والد کی جانب سے شین وارن کو گگلی سکھانے سے متعلق بتادیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر نے شرکت کی جہاں میزبان نے پوچھا کہ عبدالقادر نے شین وارن کو مشورہ دیا تھا کہ رسٹ بہتر کرنے کے لیے ’سیب‘ سے مدد لیا کرو؟

سلمان قادر نے بتایا کہ والد نے شین وارن کو رسٹ کی ایکسرسائز کے لیے گیند کی جگہ ’سیب‘ اور ’مالٹے‘ کو گھمانے کا مشورہ دیا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایکسرسائز سے گگلی کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

سلمان قادر نے کہا کہ میں نے والد کی طرح کا کرکٹر آج تک نہیں دیکھا، وہ آج کل کے کرکٹرز کی طرح نہیں تھے کہ مطلب آیا تو خاموش ہوگئے جہاں پر مطلب نہیں ہوتا تو بولنا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر نے کبھی ایسا نہیں سوچا کہ چاپلوسی کرکے پی سی بی میں آجاؤں۔ وہ ہمیشہ حق سچ کی بات کرتے تھے چاہے سامنے کوئی بھی کھڑا ہو وہ ڈٹے رہتے تھے۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر 2019 کو عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

عبدالقادر کا شمار اپنے دور کے مایہ ناز لیگ اسپنرز میں ہوتا تھا انہوں نے متعدد مقامات پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، کرکٹ میں گگلی بھی عبدالقادر نے متعارف کرائی تھی۔

واضح رہے کہ عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نماندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں