منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’کےالیکٹرک کو فرشتے نہ سمجھا سکے اللہ کرے آپ سمجھا لیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کو فرشتے نہ سمجھا سکے اللہ کرے آپ سمجھا لیں۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1500 ایف آئی آرز کاٹ کر 24 گھنٹے بجلی دینےکی بات کی گئی آپ کراچی والوں پر 1500 ایف آئی آرز کاٹ دیں مگر 12 گھنٹے بجلی دےدیں۔

قادر پٹیل نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وزیر ہیں شکایت نہیں ازالہ کریں، شکایت ہمارا کام ہے ازالہ کرنا آپ کا کام ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے دیاد دلایا کہ آپ نےکہا آپ کراچی آ کر کےالیکٹرک سےبات کریں گے آپ کے پاس جھنڈا بھی ہے منسٹری بھی ہے ڈنڈا بھی ہے کراچی کےلوگ گرمی سے مر رہے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے رکن عامر ڈوگر نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ انتہائی سنجیدہ حل طلب مسئلہ ہے ملک بھرمیں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے اس معاملے پر سیاسی جماعتوں کو اظہارخیال کاموقع دیا جائے اور ایوان میں بجلی لوڈشیڈنگ معاملے پربحث کرائی جائے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری پر مکمل سیشن رکھ لیں جواب دینےکو تیار ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں