جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

کراچی : صوفی عبدالقیوم کے قتل کا ماسٹرمائنڈ ڈیڑھ سال بعد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلستان جوہر میں صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ کروانے والے ماسٹر مائنڈ ایف ائی اے انسپکٹر کو ڈیڑھ سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہرمیں کارروائی کرتے ہوئے صوفی عبد القیوم کے قتل کے ماسٹرمائنڈ ایف آئی اے انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا ایف آئی اے انسپکٹرعتیق عالم ڈیڑھ سال س مفرورتھا۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ 21فروری کوگلستان جوہرمیں مولانا صوفی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، فجر کی نماز کے بعد گھر جانے والے امام مسجد کو 2 ملزمان نے قتل کیا تھا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دونوں اجرتی قاتل علی اکبر اور تنویر گرفتار ہوگئے تھے، عتیق عالم نے قتل کی سپاری5 لاکھ روپے میں دی تھی اور پلاٹ کے تنازعے پر ملزم نے مولانا عبدالقیوم کو قتل کروایا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد قتل کا ماسٹر مائنڈ فرار ہوگیا تھا، آئی جی سندھ کے حکم پرتفتیش سی ٹی ڈی کومنتقل کی گئی تھی، ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں