اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

جیکب آباد: سندھ رینجرز نے سندھ بلوچستان بارڈر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اشیا اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق جیکب آباد میں سندھ بلوچستان بارڈر عبدالرشید چیک پوسٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی، کارروائی کے دوران تین کروڑ50 لاکھ مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیا اسمگل کرنےکی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ضبط شدہ اشیا میں چائنا نمک،چھالیہ، گٹکا،کلاتھ رول اور آٹو پارٹس سمیت گیس ہیٹر کےکارٹن،ا یکسرے فلم کے بیگز،کمپیوٹرپارٹس کے بیگز شامل ہیں، اس کے علاوہ چاکلیٹ کے کارٹن، گٹکا کے پیکٹس اور ٹائرز بھی برآمد سامان میں شامل ہے، برآمدشدہ سامان کسٹمز حکام کےحوالےکردیاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں