اسلام آباد : مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران تھا،چین کی مدد قابو پایا، آج ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا ہے اور اضافی بجلی موجودہے، چین پر اعتماد ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نےصنعتی ترقی کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکاہے ،اضافی بجلی موجودہے، منصوبےکےتحت گوادرمیں صنعتیں لگناشروع ہوچکی ہے، پاکستانی کرنسی مستحکم ہوچکی ہے اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاک چین تجارتی معاہدے میں نجی شعبے کو ترجیح دی جارہی ہے، اس مرحلے میں زرعی تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں سماجی تعاون بھی شامل کیا گیا ہے، چوتھی توجہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر مشتمل ہے۔
مشیر تجارت نے کہا کہ چین نے ترقی کا سفر خصوصی اقتصادی زونز سے شروع کیا، بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت وژنری ہے، ڈائریکشن اور وژن سےچینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں ایس ای سیز میں سرمایہ کاری کررہا ہے، ایس ای سیز میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کاخیر مقدم کرتے ہیں، چین پر اعتماد ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران تھا،چین کی مدد قابو پایا، اب وقت صنعت، زراعت میں تعاون بڑھانے کا ہے، ریلوے میں بھی چین سے تعاون کے خواہاں ہیں، سی پیک پاکستان کوچین اور وسطی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی دے گا۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ 18 ماہ کی محنت سے روپیہ مستحکم ہوا، فروری میں سالانہ بنیادپر برآمدات میں 13اعشاریہ 6فیصد اضافہ ہوا اور دیگر ممالک کی برآمدات میں کمی ہوئی مگر پاکستان میں اضافہ ہوا۔
انھوں نے مزید کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، جس سے جاری خسارے میں اور کمی آئے گی، ٹیکسٹائل سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری آرہی ہے، ٹیکسٹائل کا شعبے کا مسئلہ منڈی نہیں بلکہ استعداد ہے۔
عبدالرزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ کہ یورپ سے جی ایس پلس کوتوسیع ملی ہے، جس کے تحت ہمیں مارکیٹ رسائی مل گئی ہے۔