اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کراچی میں بارش کی وجہ سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں، ایکسپورٹرز درپیش مشکلات پر وزارت تجارت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ایکسپورٹ کنسائنمنٹس میں تاخیر کا سامنا ہے، کراچی میں بارشوں سے اگست میں برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔
It appears that because of the heavy rains, particularly in Karachi, our exports consignments are being delayed and hence our exports for the month of August may be affected. Any difficulties faced by the exporters may please be brought to the notice of the MOC. @ImranKhanPTI
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) August 26, 2020
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز درپیش مشکلات پر وزارت تجارت کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل ہوگیا جو کہ برآمدات میں مسلسل بحالی اور ریکارڈ سے زیادہ ترسیلات زر کی بدولت ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ جولائی میں برآمدات کی شرح نمو میں مزید 19.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون میں یہ شرح 25.5 فیصد رہی۔