اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے.
[bs-quote quote=”چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشیر تجارت”][/bs-quote]
انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، جب تک اسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا، صحیح ترقی نہیں ہو گی، پاکستان نے چین سے آسیان ممالک والی مراعات کا مطالبہ کیا ہے.
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے، سیکریٹری کامرس اس وقت چین میں ہی ہیں.
انھوں نے کہا کہ سی پیک 35 سال کا پروگرام ہے، اسے مزید وسعت دے رہے ہیں، سی پیک کے آغاز پرتوانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز رکھی.
مزید پڑھیں: دورہ چین مفید رہا، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملی، شاہ محمود قریشی
انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ صنعتی شعبے میں تعاون کرے گا، بعض مصنوعات کی برآمدپر ڈیوٹی فری رسائی مانگی ہے.
یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے گذشتہ دنوں چین کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے چینی وزیراعظم سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی، اس دورے میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے.