جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا: مشیر تجارت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا، چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرے گی۔ ایک چینی کمپنی ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے چینی سفیر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ زیادہ سے زیادہ چائنیز کمپنی سے انٹریکشن ہوجائے۔ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ہو چکا۔

عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آزادانہ تجارتی معاہدے کے معاملات جلد مکمل ہو جائیں گے، 15 جولائی کو چینی وزیر تجارت سے مذکرات کے لیے چین جاؤں گا۔ چین کی غیر سرکاری تنظیم جولائی میں پاکستان آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں فنی مہارت فراہم کی جائے گی، بیرون ممالک جانے والے سرمایہ کاروں کے وفود کی فنڈنگ ختم کر دی۔ وفد کو پہلے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ آخر کار تجارت کا پہیہ چل پڑا ہے، چینی کمپنی پاکستان میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات تیار کرے گی۔ ایک چینی کمپنی ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس سے قبل مشیر تجارت نے کہا تھا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے دی جانے والی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ تجارتی خسارے میں کمی ہو رہی ہے۔ برآمدات میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے، رجحان کو جاری رکھنے کے لیے مراعات جاری رکھی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں