اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا: مشیر تجارت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا، امید ہے راہداری اور ترجیحی تجارتی معاہدے جنوری تک طے پا جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تبادلہ خیال ہوا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ دیگر اعلیٰ حکام سے بھی تجارت کے امور پر ملاقاتیں ہوئیں، امید ہے راہداری اور ترجیحی تجارتی معاہدے جنوری تک طے پا جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا، دونوں ملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ مواقع ہیں۔ ملکی کاروباری برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مشیر تجارت کی سربراہی میں تجارتی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا تھا، وفد میں سیکریٹری تجارت، کسٹمز کے ارکان اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔

دورے کے دوران دو طرفہ تجارت، راہداری تجارت اور دو طرفہ ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات ہوئے جبکہ غیر رسمی تجارت کو رسمی بنانے کے سلسلے میں بھی بات چیت ہوئی۔

مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں