اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید پروموٹ کرنے جارہے ہیں، عبدالرزاق داؤد

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکومزیدپروموٹ کرنےجارہےہیں ، جو مٹیریل اسٹاک ہوگاوہ پاکستانی صنعتکاروں کیلئے بھی دستیاب ہوگا جبکہ پاورسیکٹرمیں صنتعکاروں کیلئےمکمل سہولتیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے صنعتکاروں سے خطاب میں سڑکوں کیلئےای ڈی ایف سے 5کروڑدینےکااعلان کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ شہرپاکستان کیلئے ایک مثال ہے۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے ٹیرف پالیسی ہٹا دی گئی ہے، ایکسپورٹ کیساتھ بہترین سروسزکی بھی ضرورت ہے، پاکستان میں مقامی کاروبار کو بڑھانا ہے۔

مشیرتجارت نے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل سیکٹرکومزیدپروموٹ کرنےجارہےہیں، جب ہمارےٹیرف اوپرجاتےہیں توایکسپورٹ کم ہو ئی، بدھ کو ای سی سی میں جارہاہوں اورمزیدڈیوٹی کوکم کیا جائے گا، کوشش ہے را مٹیریل پرڈیوٹی کم ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان نےگوادرسےتھوڑارقبہ مانگاتاکہ وہ اپنامٹیریل اسٹاک کر سکے، پےپال پاکستان نہیں آئےگاان کےبہت زیادہ نخرے ہیں ، جو مٹیریل اسٹاک ہوگاوہ پاکستانی صنعتکاروں کیلئےبھی دستیاب ہوگا جبکہ پاورسیکٹرمیں صنتعکاروں کیلئےمکمل سہولتیں ملیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں