لاہور: مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے گارمنٹس پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، گارمینٹس کی ایکسپورٹس 20 فیصد سے بھی بڑھے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے، اپیریل کی صنعت کی ایکسپورٹس میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چین سے ہونے والا ایف ٹی اے معاہدہ دسمبر سے لاگو ہوگا، معاہدے سے اپیریل کی صنعت کو مزید ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، آئی ایم ایف ٹیم کے مطابق پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔
مشیر صنعت و تجارت نے کہا کہ اب پاکستان کا تجارتی خسارا بھی کم ہو رہا ہے، آئندہ سال جون میں تجارتی خسارہ مزید کم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون میں تجارتی خسارہ مزید کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجربرادری ملک میں بے روزگاری کو ختم کرسکتی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہم گارمنٹس کی صنعت کو ہرممکن سہولت دے رہے ہیں، ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے گارمنٹس پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، گارمینٹس کی ایکسپورٹس 20 فیصد سے بھی بڑھے گی۔
کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، مشیر تجارت
یاد رہے کہ تین روز قبل مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مضبوط کیا جائے گا۔