اسلام آباد : مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ کپاس کے بیج میں دو نمبری ہے، حکومت کسانوں کو صحیح قیمت پر بیج دلانے کا بندوبست کرے گی۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ کپاس کا معیار بہتر بنانے کیلئے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا، حکومت جنرز کو سبسڈیزاور رعایتیں دے گی۔
کپاس کے بیج میں دو نمبری ہے، کپاس کے کسانوں کو صحیح قیمت دلانے کا بندوبست کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ سال کپاس کا ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کا ہدف رکھے گی، صنعت اور زراعت کو معاشی فیصلوں سے درست کریں گے۔
رزاق داؤد نے مزید کہا کہ صنعت کاروں اور کاشت کاروں کے ساتھ ڈنڈے والا سلوک نہیں ہوگا، حکومت نئی ٹیکسٹائل پالیسی لائے گی، پاکستان کو اب تجارت کے ساتھ پیداواری ملک بھی بنائیں گے۔