اسلام آباد : ایک اور رہنما عبدالرزاق خان نیازی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا قیادت کی سپورٹ نہ ہو تو اتنا بڑا قدم کوئی نہیں اٹھا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عبدالرزاق خان نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہوں، پی ٹی آئی کا ٹکٹ عمران خان کو واپس کرتا ہوں اوراستعفیٰ دیتا ہوں۔
عبدالرزاق خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی وجہ سے دہشت گردی خطے سے ختم ہوئی ہے ، فوج ہی کی وجہ سے دشمن پاکستان کوناکام کرنے کی جرت نہیں کرتا۔
رہنما نے کہا کہ جی ایچ کیو سمیت دیگر آرمی تنصیبات پر حملے کیے گئے ، قیادت کی سپورٹ نہ ہو تو اتنا بڑا قدم کوئی نہیں اٹھا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ بھارت میں آج مٹھائیاں بانٹیی جارہی ہیں، عوام کو فوج کےسامنے کھڑاکیاجارہاہے، فوج کی وجہ سے کوئی اس ملک پر حملہ نہیں کرتا، 65 اور 71 کی جنگ میں عوام فوج کے ساتھ کھڑی تھی۔
عبدالرزاق خان نیازی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہا جائے پی ٹی آئی قیادت بری الزمہ ہے یہ ماننے کی بات نہیں۔