پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق نے کہا کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کہا تھا کہ قومی ٹیم کو اس کی ضرورت ہے۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت کے محمد شامی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، بھارتی ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہت بہترین ہے۔
دوسری جانب سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق کی پروگرام کے دوران بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کا نام لے کرکھلاڑیوں پر تنقید بھاری پڑ گیا اور خود ان پر تنقید کی بارش ہو گئی جس کے بعد عبدالرزاق نے بالی ووڈ اداکارہ سے معذرت کر لی۔
عبدالرزاق گزشتہ دنوں کراچی میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم کے اراکین کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک تھے جہاں انہوں نے رواں ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کی۔
اسی دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ یونس خان کی نیت صاف ہے جس نے ہمیں بھروسہ دیا جب کہ آج ہماری پالیسی ہی نہیں کہ ہم کھلاڑیوں کو ڈیولپ کریں۔
Shameful example given by Abdul Razzaq. #AbdulRazzaq #CWC23 pic.twitter.com/AOboOVHoQU
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) November 13, 2023
اس موقع پر عبدالرزاق نے نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ میں ایشوریا رائے سے شادی کروں اور اُس سے بڑا نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔
تاہم اس متنازع بیان پر اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی عبدالرزاق نے بالی ووڈ اداکارہ سے معافی مانگ لی۔