پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

’ہم تنقید نہیں ٹیم کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ہم تنقید نہیں ٹیم کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ افغانستان سے میچ ہارنے کے بعد ہماری ٹیم اس اسٹیج پر پہنچی ہے،  اب بھی ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے لیکن جب ٹیم اتنا برا کھیلتی ہے تو ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارکردگی پر ہم ٹیم کی غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم تنقید کررہے ہیں، اور اگر کوئی منفی تبصرہ کر بھی دیں تو وہ گراؤنڈ کی حد تک ہی ہوتا ہے۔

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ میں 1999 کے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف نہیں کھیلا، اگر میں کھیلتا تو ان کے خلاف سنچری اسکور کرتا لیکن مجھے کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

دوسری جانب محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کو کل انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلے بیٹنگ کرنا ہوگی، اگر وہ 400 رنز کر لے تو پھر اس کا کچھ چانس بن سکتا ہے جب کہ عماد وسیم نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں