جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عماد وسیم قومی ٹیم میں موجود کس کھلاڑی سے بہتر ہے؟ عبدالرزاق نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے ممتاز آل راؤنڈ عماد وسیم کو ٹیم میں موجود ایک کھلاڑی سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عماد کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں ہونا چاہیے تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے تاہم اب تک کھیلے گئے تینوں میچز میں بولنگ شعبہ مجموعی طور پر ناکام رہا ہے خاص طور پر اسپن شعبہ۔ ایسے میں اسپنرز کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ایک مقامی نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک کرکٹ شائق نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے دلچسپ پیرائے میں سوال کیا کہ آپ سلیکشن کا حصہ رہے ہیں تو آپ بتائیں کہ ٹیم میں سب کا متبادل ہے شاداب کی جگہ اسامہ میر، فاسٹ بولر کی بھی لیکن نواز کی ری پلیسمنٹ کیوں نہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے سوال کو دلچسپ رنگ دیتے ہوئے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے یہ بھی پوچھ لیا کہ آخر نواز نام میں ایسا کیا ہے کہ جس کی ری پلیسمنٹ نہ سیاست میں ہے اور نہ ہی کرکٹ میں۔

- Advertisement -

باؤنسر کے انداز میں پوچھے گئے اس منفرد سوال کا عبدالرزاق نے جواب صرف کرکٹ کی حد تک رکھا اور کہا کہ عماد ٹیم میں موجود محمد نواز سے بہت زیادہ با صلاحیت ہے اور اگر پاکستان چاہتا تو وہ ورلڈ کپ کھیل رہا ہوتا۔ عماد سینیئر پلیئر ہے اور اس وقت ٹیم کو سینیئر کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مزاحیہ انداز میں اپنے پروگرام کو کرنے والے میزبان کی جگتیں جاری رہیں اور جب عبدالرزاق نے کہا کہ عماد زیادہ با صلاحیت ہیں تو میزبان نے کہا کہ داماد، پھر جب کہا کہ سینیئر پلیئر تو انہوں نے کہا کہ عماد کی تو شادی نہیں ہوئی آپ سے سنگل پلیئر کہا جس پر عبدالرزاق نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ سوال ایسا کیا گیا کہ جس کو سُن کر آپ ہل گئے ہیں۔

عبدالرزاق نے بات کو مزید آگے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو عماد کی ضرورت تھی لیکن پاکستان کی یہی بدقسمتی ہے کہ جن کی ضرورت ہوتی ہے وہ ٹیم سے باہر ہوتے ہیں اور جن کی ضرورت نہیں ہوتی وہ ٹیم میں ہوتے ہیں لیکن ہم اس سسٹم کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کے میزبان نے اس پر پھر جملہ کسا کہ کیا بات کی آپ نے کہ جن کی ضرورت ہوتی ہے وہ ملک سے باہر ہوتے ہیں۔ آپ نے بہت کچھ کہہ بھی دیا اور کچھ بھی نہ کہا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے فخر زمان کے حوالے سے کہا کہ فخر زمان کا انڈیا کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے اس کو بھارت کے خلاف میچ ضرور کھلانا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں