سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد حفیظ نے عبدالرزاق کو ہاردک پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر قرار دے دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے دوران نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے وہئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ہاردک پانڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ میچ کے اختتامی اوورز میں آکر بڑی ہٹ مارنا پاکستان کے لیے نئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کوئی میلکم مارشل، بریٹ لیی یا جواگال سری ناتھ نہیں جنہیں دیکھا جائے لیکن اس کی ذہنیت میں یہ بات ڈال دی گئی ہے کہ مضبوط ہٹر ہے اسے مواقع دیے جاتے ہیں اور وہ پرفارم کرنا ہے۔
شعیب اختر نے کہا کہ پانڈیا کی جانب سے ہارڈ ہٹنگ پاکستان کے لیے نئی نہیں کیونکہ عبدالرزاق جیسے آل راؤنڈر کے لیے عام بات تھی لیکن پاکستان کرکٹ نے اسے کبھی عزت نہیں دی۔
محمد حفیظ نے کہا کہ رزاق بھائی، پانڈیا سے بہت بہتر آل راؤنڈر تھے لیکن بدقسمتی سے سسٹم نے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ نے کبھی عبدالرزاق اور اظہر محمود کو وہ عزت نہیں دی، جس کے وہ حقدار تھے۔
حفیظ نے بھی 2010 کے میچ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم میں سب ہمت ہار چکے تھے میچ کا نتیجہ معلوم تھا لیکن زراق بھائی نے اکیلے وہ میچ جتوادیا تھا، وہ واقعی نہ ناقابل فراموش اننگز تھی۔