ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عبدالرزاق کا شاہین آفریدی کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے لیے مشورہ دیا ہے۔

ایک مقامی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے، رزاق نے تحمل کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر جب پرانی گیند سے بولنگ کر رہے ہوں۔ انہوں نے میچ کی صورتحال کو سمجھنے اور اس کے مطابق باؤلنگ کی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رزاق نے کہا کہ کرکٹ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلی جاتی ہے کبھی آپ وکٹیں حاصل کرتے ہیں اور کبھی رنز پر قابو پانا ضروری ہوتا ہے اگر آپ ان میں گھل مل جائیں گے تو آپ کو پریشانی ہوگی۔

رزاق نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ پرانی گیند سے باؤلنگ کرتے ہوئے ویری ایشن لائیں۔ ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ مسلسل وکٹیں حاصل کرنے کے بجائے صبر کرنا اور بلے باز کی غلطی کا انتظار کرنا بہت ضروری ہے۔

آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ شاہین کا خیال ہے کہ نئی گیند کی طرح پرانی گیند بھی وہی مدد فراہم کرے گی ۔۔ایسا نہیں ہے انہیں پرانی گیند کے ساتھ اپنی بولنگ میں تغیرات لانے کی ضرورت ہے انہیں صبر کے ساتھ بولنگ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض اوقات آپ کو وکٹیں نہیں ملیں گی اور آپ کو بلے باز کی غلطی کا انتظار کرنا پڑے گا۔

رزاق نے مزید کہا کہ پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں