اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عبدالستارایدھی مکمل طور پرصحت یاب ہیں، فیصل ایدھی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سرپرست عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نےاپنے والد کی صحت سےمتعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے عبدالستار ایدھی کی طبی رپورٹس تسلی بخش قرار دی ہیں، عبدالستارایدھی مکمل طور پرصحت یاب ہیں،عوام افواہوں پرکان نہ دھریں۔

فیصل ایدھی نے اے آر وائی نیوز سے با ت چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالستار ایدھی کو معمول کے ڈائیلاسز کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا ہے، ڈاکٹرز نے رپورٹس تسلی بخش قراردے دی ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کے بارے میں خبریں موصول ہورہی تھیں کہ ان کی طبیعت انتہائی تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے تاہم اب ان کے بیٹے کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید نے صورتحال واضح کردی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور کافی دنوں سے ان کے ڈائیلاسز کیے جارہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے جس پر بہت سے مخیر حضرات نے انہیں بیرون ملک علاج کرانے کی پیشکش کی تاہم وہ اپنا علاج پاکستان میں ہی کرانے پر بضد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں