حکومتی اتحادی جماعت بی این پی (مینگل) کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ آج گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) گروپ کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ آج گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم قیادت اور بی این پی مینگل کے درمیان گورنر شپ کا معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ سال نومبر میں سردار اختر مینگل کی جماعت کے رہنما عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
- Advertisement -
یہ بھی پڑھیں: گورنر بلوچستان کون ہوگا؟ پی ڈی ایم نے فیصلہ کرلیا
نامزد گورنر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلوچستان اور وفاق کے درمیان پل اور دوست کا کردار ادا کریں گے اور وفاقی حکومت سے صوبے کے مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے۔